امریکا کا بڑا ایکشن! وینزویلا کے قریب تیل بردار جہاز پر قبضہ کرلیا

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب موجود ایک تیل بردار جہاز ’دی اسکیپر‘ کو قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق یہ جہاز ایک ایسے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک کا حصہ تھا جو مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی مدد میں ملوث ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی […]

متنازع ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم

سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایمان مزاری کی ٹرائل رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے حکم […]

سندھ میں ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کی پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر خوراک […]

بادامی باغ پولیس کے ہاتھوں اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار

بادامی باغ پولیس نے کاروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔  تفصیلات کے مطابق ملزم نے 6 ماہ قبل اپنے ساتھیوں سے ملکر مخبری کے شبے میں شہری کو چھری کے وار سے زخمی کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مفرور اشتہاری وقاص کے خلاف بادامی باغ میں اقدام قتل […]

بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھلی کچہری کا اہتمام، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایف سی ہیڈکوارٹر ژوب میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ایف سی نارتھ اور قبائلی عمائدین کے اشتراک سے ژوب میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کچہری میں سرکاری اعلیٰ حکام، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی […]

راولپنڈی؛ کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر گاڑی دریا میں جا گری

راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر ایک گاڑی دریا میں گر گئی۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، 6 ایمرجنسی گاڑیاں اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق ممکنہ طور پر 8 سے 10 افراد گاڑی میں ہو سکتے ہیں۔ […]

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی سے متعلق رانا ثنااللہ کا اہم بیان سامنے آگیا

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے پر براہ راست تنقید […]

شاہ رخ خان نے فٹنس کیلئے اپنی روٹین میں بڑی تبدیلی کرلی، وجہ بھی بتادی

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فٹ رہنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معاملات میں بڑی تبدیلی کرلی۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔ شاہ رخ خان نے […]

چارسدہ؛ رشتے کے تنازع پر فائرنگ، دو خواتین ٹیچر قتل

ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 استانیاں جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک اسکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری […]

نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ہدایتکارہ سنگیتا

لالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ سنگیتا نے نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ رکوانے پر مقدمہ درج کروا دیا۔ ہدایتکار سید نور اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا نے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو دھمکایا اور ہراساں […]