سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد فوڈ اتھارٹی میں بھی ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان کی پی پی پی شبعہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور سے ملاقات ہوئی جس میں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر خوراک مخودم محبوب الزمان نے بتایا کہ آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالاننگ سسٹم کو متعارف کروایا جائے گا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے عوام کو بہتر اور شفاف سہولیات فراہم کی جائے گی۔
ملاقات میں صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کی حالیہ کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا۔
صوبائی وزیر نے محترمہ فریال تالپور کو محکمے میں ویٹ اسٹاک پالیسی پر بھی تفصیلی بریفینگ دی۔