ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ قبرستان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 استانیاں جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیڈی ٹیچرز گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی میں ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے راستے میں فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔
فائرنگ سے ایک اسکول ٹیچر موقع پر جبکہ دوسری اسپتال میں دم توڑ گئی، دونوں اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے ہے۔
پولیس کے مطابق وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتایا جا رہا ہے۔