وزیر توانائی نے عوام کو ایک اور ریلیف کی خوشخبری سنادی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری ہے۔ جس کے بعد عوام کو ایک بار پھر ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر […]

وفاقی بجٹ کی تیاری: آئی ایم ایف ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی

آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورت کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچے گی۔ آئی ایم ایف مشن کا یہ دورہ 4 اپریل سے شروع ہوگا اور آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف […]

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے کی معمولی کمی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑی کمی عوام کو منتقل نہ ہوسکی، وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی […]

آئی ایم ایف اپریل سے پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت پر رضامند

آئی ایم ایف نے بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی اجازت دے دی، پراپرٹی پر ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اصولی طور پر ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد […]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار تک پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس کے قریب اضافے کے ساتھ 117,974.02 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری سیشن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 118,243.63 کی انٹرا ڈے بلند ترین سطح تک پہنچا، تاہم […]

پاکستان میں کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آ گیا

ملک میں ڈیجیٹل فنانس کے مستقبل کی تشکیل کی جانب اہم قدم بڑھ گیا، پاکستان میں کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ضابطہ کاری کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔ یہ کونسل کرپٹو اپنانے کے لیے مؤثر پالیسی […]

آئی ایم ایف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاری منصوبوں پر ٹیکس استثنیٰ کا مطالبہ مسترد کردیا۔ پاکستان نے چاغی سے گوادر ریلوے ٹریک بچھانے کے لیے گلف ممالک کو 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی درخواست کردی، جس پر آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی […]

حکومت کا ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ، شرائط اور حصول کا طریقہ کیا ہوگا؟

حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا لین دین موبائل فون ایپلی کیشن کے زریعے ہوگا۔ وزارت خزانہ نے مرکزی نظام قومی بچت (سی ڈی این ایس) کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیئرر پرائز بانڈز کی منسوخی کے بعد ڈیجیٹل پرائز بانڈز متعارف کرائے۔ مقامی […]

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس تک کمی کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان آج (بروز پیر) کو کرے گا۔ مرکزی بینک کے مطابق، مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کل اجلاس منعقد کرے گی، جس میں مانیٹری پالیسی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مجموعی مالی اور اقتصادی صورتحال، اہم معاشی اشاریے، مختلف شعبوں […]

حکومت کو آئی ایم ایف قسط کے حصول کیلئے نئے ٹیکس اہداف اور شرائط کا سامنا

اسلام آباد میں پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں، جو 5 روز تک جاری رہیں گے، حکومت کوایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے نئے اہداف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ […]