ایکواڈور کے صدر مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوا مبینہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں، جبکہ حملے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق صدر نوبوا کی گاڑی کو پانچ سو سے زائد مظاہرین نے گھیر کر پتھراؤ کیا، مبینہ طور پر گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم […]

جانسن اینڈ جانسن کے ٹیلکم پاؤڈر سے کینسر، کمپنی کو 2 کھرب روپے سے زائد ہرجانے کی ادائیگی کا حکم

امریکی ریاست لاس اینجلس کی ایک عدالت نے امریکی کمپنی ”جانسن اینڈ جانسن“ کو 96 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (یعنی تقریباً 2 کھرب 70 ارب پاکستانی روپے) ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ کمپنی کی ”ٹیلکم پاؤڈر“ مصنوعات میں ایسی خطرناک چیزیں شامل تھیں جن سے کینسر ہوا۔ یہ مقدمہ […]

اسرائیل کے وعدوں پر اعتماد نہیں، مستقل جنگ بندی کیلئے میکینزم چاہتے ہیں: خلیل الحیہ

غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر میں جاری مذاکرات میں شامل حماس وفد کے سربراہ خلیل الحیہ کہتے ہیں کہ ہمیں اسرائیل کے وعدوں پر اعتماد نہیں ہے، ہم غزہ میں مکمل جنگ بندی کا میکینزم چاہتے ہیں۔ مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ […]

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال: غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ

اسرائیلی جارحیت کے 2 سال مکمل ہوگئے، اس دوران غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید اور 92 فیصد مکانات تباہ کردیے گئے، اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے دوران اب تک 67 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جب کہ صحافی اور طبی عملہ بھی اسرائیلی […]

مصر مذاکرات: حماس نے غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے لیے اہم شرائط پیش کر دیں

الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر فریقین کے درمیان مصر کے سیاحتی شرم الشیخ میں بالواسطہ مذاکرات کے دوران فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیے۔ حماس نے عالمی نگرانی میں اسلحہ حوالے کرنے، اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، امداد کی بلا روک […]

امریکا کا یوکرین کو ٹوما ہاک میزائل دینے کا فیصلہ، روس اس میزائل کو ’جنگ کی ریڈ لائن‘ کیوں کہتا ہے؟

امریکا نے یوکرین کو ٹوما ہاک میزائل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ روس یوکرین جنگ کبھی شروع نہیں ہونی چاہیے تھی، یہ جنگ بہت خوفناک رہی ہے۔ جبکہ روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے امریکا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹوما ہاک میزائل […]

ایران نے امریکا پر جوہری میزائل سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، نیتن یاہو کا الزام

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کو ایک انٹرویو کے دوران ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کیا جا رہا ہے، جو مبینہ طور پر نیویارک، بوسٹن، واشنگٹن یا میامی جیسے امریکی شہروں کو ”جوہری نشانے“ پر رکھ سکتا ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم […]

تیاری کرلیں! سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لیے بھرپور نوکریاں

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ معاشی و افرادی قوت کے شعبوں میں بھی نمایاں پیش رفت کی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے نے نہ صرف باہمی اعتماد کو مضبوط کیا ہے بلکہ اس کے نتیجے […]

افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی موجودگی کا معاملہ، روس میں اہم اجلاس، پاکستان اور بھارت بھی شریک

افغانستان کے معاملے پر ”ماسکو فارمیٹ“ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس کا افتتاح روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کیا۔ سرگئی لاوروف نے اپنے افتتاحی خطاب میں افغان وزیرِ خارجہ کی شرکت کا خیرمقدم کرتے […]

امریکا نے پاکستان کو جدید میزائل پروگرام میں شامل کرلیا، ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کی راہ ہموار

امریکا نے پاکستان کو جدید ترین میزائل نظام کی فروخت کے عالمی منصوبے میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ برائے جنگ (سابقہ محکمہ دفاع) نے 6 اکتوبر کو خاموشی سے پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جو ”ریتھیون“ (Raytheon) کمپنی کے جدید ”اے آئی ایم-120سی8/ڈی3“ میزائل خرید رہے ہیں۔ […]