فرانسیسی خاتونِ اوّل کو مخنث کہنے والے 10 افراد کو سزا

فرانس کی فرسٹ لیڈی بریژٹ ماکروں کے خلاف جھوٹی جنسی شناخت پھیلانے والے آن لائن ہراسانی کے 10 ملزمان کو پیرس کی عدالت نے منگل کو مجرم قرار دے دیا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بریژٹ ماکروں کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے، جیسے کہ وہ ٹرانسجینڈر ہیں یا ان کے اور صدر […]

آذربائیجان غزہ میں کسی بھی امن فوج کا حصہ نہیں بنے گا: صدر الہام علیوف

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ آذربائیجان غزہ میں کسی بھی امن مشن یا امن فوج کا حصہ نہیں بنے گا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کا اپنی سرحدوں سے باہر، بشمول غزہ، کسی بھی قسم کے امن […]

ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کی عبوری صدر کا حلف اٹھا لیا

وینزویلا میں غیر معمولی سیاسی صورتحال کے بعد سابق نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے باضابطہ طور پر ملک کی قیادت سنبھال لی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی فوجی کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورز کی گرفتاری کے بعد سامنے آئی ہے۔ پیر کے روز ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کی […]

مادورو کیس کی سماعت 92 سالہ جج کریں گے، وجہ کیا ہے؟

امریکہ کے 92 سالہ ڈسٹرکٹ جج الوِن ہیلر اسٹائن نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے مقدمے کی سماعت نے ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ امریکہ میں عمر رسیدہ ججز طویل عرصے تک عدالتی فرائض کیوں انجام دیتے رہتے ہیں۔ جج ہیلر اسٹائن کی عدالت میں موجودگی امریکی عدالتی نظام کے […]

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر سٹہ، نامعلوم ٹریڈر نے بڑی بازی مار لی

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی تحویل اور ان پر الزامات کے بعد ایک غیر متوقع مالی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے، جس نے سیاست، ٹریڈنگز اور قانون سازی تینوں حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ رائٹرز کے مطابق ایک نامعلوم تاجر نے پیش گوئی مارکیٹ پلیٹ فارم پولی مارکیٹ پر مادورو کی […]

امریکی اور اسرائیلی حملے کا خدشہ، آیت اللہ خامنہ ای کے فرار کا منصوبہ بے نقاب

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے خدشات کے باعث میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے متعلق مختلف رپورٹس اور بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بدترین صورتحال کے پیش نظر ایرانی سپریم […]

اسرائیلی فوج کا لبنان میں حزب اللہ اور حماس کے فوجی انفراسٹرکچر پر حملہ

اسرائیلی فوج نے لبنان کے قصبے عنان پر ایک بار پھر حملہ کردیا ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مشرقی لبنان کی وادیِ بیکا میں واقع حمارا اور عین الطینہ کے دیہاتوں میں حزب اللہ اور حماس کے مبینہ فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل چار […]

وینزویلا کے معاملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس: مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ

وینز ویلا کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین اور روس نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اوران کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ امریکا نے لاطینی امریکا اور کریبیئن جرائز کا امن خطرے میں ڈال دیا، اس غنڈہ گردی کی […]

سوئٹزرلینڈ نے نکولس مادورو کے اثاثے فوری طور پر منجمد کر دیے

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے وینزویلا کے مغوی صدر نکولس مادورو اور ان کے قریبی ساتھیوں کے اثاثے فوری طور پر منجمد کر دیے ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ اثاثوں کو ملک سے باہر منتقل ہونے سے روکا جا سکے اور اگر ثابت ہوا کہ یہ اثاثے غیرقانونی […]

امریکی نائب صدر کے گھر پر حملہ، ملزم گرفتار

امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کے اوہائیو میں واقع گھر کی کھڑکیاں توڑنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے ایک شخص کو پیر کی علی الصبح حراست میں لے لیا گیا ہے۔ امریکن پریس (اے پی) کے مطابق سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گوگلیلمی کا کہنا ہے […]