ٹک ٹاک اسٹار کا کارنامہ، سائیکل پر ایفل ٹاور کی سیڑھیاں چڑھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

فرانسیسی سائیکلسٹ اور ٹک ٹاک اسٹار اوریلین فونٹینو نے دنیا کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جب انہوں نے پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی 686 سیڑھیاں سائیکل پر چڑھ کر صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں مکمل کیں۔ یہ ریکارڈ 2002 میں ہیوگز رچرڈ کے بنائے گئے پرانے ریکارڈ کو تقریباً سات منٹ […]

غزہ مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ جاری رہے گی، اسرائیلی آرمی چیف کی دھمکی

اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اگر غزہ مذاکرات ناکام ہوئے تو یہ جنگ جاری رہے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کے دستے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔ تاہم ہماری آپریشنل صورتحال میں تبدیلی آرہی ہے کہ […]

فرانس کے وزیر اعظم نے استعفیٰ دے دیا، مقامی نیوز چینل کا دعویٰ

فرانس کے وزیر اعظم سباستیان لیکورنیو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، فرانسیسی نیوز چینل بی ایف ایم ٹی وی نے پیر کو نامعلوم سرکاری ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ رپورٹ میں وزیر اعظم کے استعفے کی فوری وجوہات یا ایوانِ صدارت کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں […]

عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے سعودی حکام کا تمام ویزا ہولڈرز کے لیے بڑا اعلان

وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ اب مملکتِ سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت کے مطابق یہ اقدام عمرہ زائرین کے لیے سہولت فراہم کرنے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی کوششوں […]

ہتھیار، گاڑیاں اور نقد رقم: اسرائیل غزہ میں حماس کی دشمن عکسری تنظیموں کو کیسے پال رہا ہے؟

امریکی خبر رساں ادارے ”اسکائی نیوز“ کی ایک تازہ اور تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں ”پاپولر فورسز“ نامی ایک مسلح تنظیم کو حماس کے خلاف اسرائیل اور بعض امدادی اداروں کی خفیہ مدد حاصل ہے۔ اس مدد میں نقد رقم، اسلحہ، گاڑیاں اور حتیٰ کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں میں تعاون […]

بھارت میں دُرگا پوجا کے دوران پُرتشدد واقعات، شہر میں انٹرنیٹ بند، کرفیو نافذ

بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ کے شہر کٹک میں درگا پوجا کی نمائش کے دوران پرتشدد واقعات میں 25 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد پولیس نے دفعہ 163 کے تحت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق درگا نمائش کی تقریب کے بعد پرتشدد واقعات میں 25 اڑیسہ حکومت نے اتوار کی […]

’معاہدے میں تبدیلی کی ضرورت نہیں‘، حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

غزہ جنگ بندی منصوبے پر مصر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔ رونالڈ ڈرمر کی سربراہی میں اسرائیلی مذاکراتی وفد آج مصر پہنچے گا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ ہم تمام یرغمالیوں کی رہائی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ مصر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کے […]

امریکا میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے خاتون اور لڑکا ہلاک، 14 افراد زخمی

امریکا کی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دو یونیورسٹیوں […]

بھارت کے سرکاری اسپتال میں خوفناک آتشزدگی سے 7 مریض ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کے سوائی مان سنگھ نامی سرکاری اسپتال کے ٹراما سینٹر میں اتوار کی رات آئی سی یو میں آگ لگنے سے 7 مریض ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ آگ لگنے کا سبب شارٹ سرکٹ بتایا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ مریضوں کے اہل […]

اسرائیلی جیل میں ٹوائلٹ کا پانی پینا پڑا: رہا ہونیوالی صمود فوٹیلا کی بہنوں نے ظلم کی داستان

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں پر اسرائیلی حراست میں تشدد اور بدسلوکی کے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ ملیشیا سے تعلق رکھنے والی معروف گلوکارہ و اداکارہ بہنیں حلیزہ ہلمی اور حضوانی ہلمی نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے نہ صرف ان کے جہاز پر بین […]