امریکا میں 15واں شٹ ڈاؤن: حکومتی نظام بند، اثرات کیا ہوں گے؟

امریکا ایک بار پھر بڑے بحران میں داخل ہو گیا ہے۔ بدھ کے روز کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان بجٹ پر کوئی معاہدہ نہ ہونے پر امریکی حکومت نے اپنے بیشتر محکمے اور ادارے بند کر دیے۔ یہ 1981 کے بعد سے امریکا میں 15واں شٹ ڈاؤن ہے، جس کے دورانیے اور اثرات اس […]

فیلڈ مارشل پاکستان عاصم منیر کی تعریف کرنا میرے لیے اعزاز ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ایک بہت اہم شخصیت ہیں۔ انھوں نے میرے بارے میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائی ہیں۔ امریکی صدرنے فیلڈ مارشل کی اس تعریف کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن […]

لندن میں گاندھی کے مجسمے پر بھارت اور مودی مخالف نعرے درج کردیے گئے

لندن می مہاتما گاندھی کے مُجسمے پر بھارت اور نریندر مودی کے خلاف نعرے درج کردیے گئے ہیں جس پر بھارتی ہائی کمیشن کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن کے ٹیوسٹاک اسکوائر میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر مخالف نعرے لکھنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی بھارتی ہائی […]

’کینسر کا علاج اور اعضا دوبارہ اگانے والی ٹیکنالوجی‘: ٹرمپ کی ویڈیو نے تنازع کھڑا کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ، جو بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھی، نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کردیا ہے۔ ویڈیو میں ٹرمپ کو کینسر کے علاج اور اعضا دوبارہ اگانے والی ٹیکنالوجی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ تاہم بعد ازاں صدر ٹرمپ کی ویڈیو کی […]

یو اے ای نے وزٹ ویزا کی نئی اقسام متعارف کرا دیں، انٹری پرمٹ میں بھی تبدیلی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پیر کو نئے ویزوں اور اقامتی قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔۔ ان تبدیلیوں کا مقصد دنیا کے لیے امارات کی عالمی سطح پر شمولیت کی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)، تفریح اور سیاحت کے شعبوں میں ٹیلنٹ، مہارت اور […]

انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت زمین بوس، 1 طالب علم جاں بحق، 65 بچے ملبے تلے دب گئے

انڈونیشیا کے مشرقی جاوا کے شہر سیدوارجو میں پیر کے روز ایک اسلامی بورڈنگ اسکول کی عمارت گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق اور تقریباً 65 طلباء ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود تاحال ملبے تلے دبے افراد تک آکسیجن اور پانی پہنچانے کی […]

ٹرمپ کے مجوزہ 20 نکاتی ’غزہ جنگ بندی منصوبے‘ میں کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس منصوبے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر یہ قبول ہو جائے تو اسرائیل کی غزہ پر جنگ فوراً رک سکتی ہے۔ یہ جنگ اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینیوں […]

صدر ٹرمپ نے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے بڑے اعلانات کیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ نیتن یاہو نے ان کے […]

نیتن یاہو نے دوحا حملے پر قطری وزیراعظم سے معافی مانگ لی

اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے دوحا پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے قطر سے باضابطہ معذرت کی ہے۔ یہ رابطہ پیر کے روز وائٹ ہاؤس سے اس وقت کیا گیا جب نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں موجود تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کا […]

بنگلا دیش میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، 3 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

بنگلا دیش کی چٹانگ ڈویژن میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے، فسادات اور آبادیوں پر حملے سے 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جس کے بعد فوج نے کرفیو نافذ کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ نیوز 18 کے مطابق پولیس حکام نے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے […]