’راتوں رات زمین غائب‘، بنگلہ دیش ڈوب رہا ہے؟

دھند سے ڈھکی ایک صبح 50 سالہ کسان نور النبی اپنی لکڑی کے کشتی پر بانس کے ڈنڈے اور ٹن کی چادریں لاد رہے تھے۔ ان کا گھر، جو انہوں نے صرف ایک سال پہلے دریائے برہما پتر کے کنارے ایک نازک جزیرے پر بنایا تھا، اب پانی میں ڈوبنے والا تھا۔ ایسا ایک سال […]

حماس نے 11 سال قبل مارے گئے فوجی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

اسرائیل کو اتوار کے روز غزہ سے ایک ایسے اسرائیلی فوجی کی باقیات موصول ہوئی ہیں جو ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل ہلاک ہوا تھا۔ فوجی کے جسمانی اعضاء ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی افواج کے حوالے کیے گئے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق […]

موسمیاتی سمٹ ’کوپ 30‘ کیا ہے اور اہم کیوں ہے؟

برازیل کے ایمیزون جنگلات کے کنارے واقع شہر بیلم میں اقوامِ متحدہ کا سالانہ موسمیاتی اجلاس “سی او پی 30 ” آج سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ عالمی سطح کا وہ فورم ہے جہاں ممالک ماحولیاتی بحران اور گلوبل وارمنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کرتے ہیں۔ ہر سال […]

ٹرمپ کی تقریر میں تبدیلی پر ہنگامہ، بی بی سی کے سربراہان مستعفی

برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“ کے ڈائریکٹر جنرل ٹِم ڈیوی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ ٹم ڈیوی کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ادارے کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر میں مبینہ طور پر ایڈیٹنگ کے ذریعے “تشدد کی ترغیب دینے” کا تاثر پیدا کرنے کے الزام […]

’ہر شہری کو 2 ہزار ڈالر ملیں گے‘: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو سنہری خواب دکھا دیے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس محصولات سے امریکا کو حاصل ہونے والے کھربوں ڈالر سے شہریوں کو کم از کم 2 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں محصولات سے حاصل ہونے والی […]

ٹرمپ سے مذاکرات سے قبل ریاض نے اسرائیل سے تعلقات کے لیے شرائط مزید سخت کردیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں بار بار بات کر رہے ہیں لیکن اس ماہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران یہ امکان کم ہی نظر آتا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے […]

روس کے یوکرین کے ایٹمی بجلی گھروں پر حملے، 7 افراد ہلاک

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات یوکرین کے مختلف شہروں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے، جن میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ اندری سیبیاہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بتایا […]

بھارتی دہشتگردی بے نقاب کرنے میں کینیڈا کی مدد کس نے کی؟ نئی ڈاکیومینٹری میں انکشاف

ایک نئے انکشاف نے بھارت کے چھپے ہوئے مکروہ چہرے کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے بےنقاب کردیا ہے۔ مشہور بین الاقوامی ادارے ”بلوم برگ اوریجنلز“ کی نئی دستاویزی فلم ”Inside the deaths that rocked India’s relations with west“ میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی نے بھارتی حکومت کے ایجنٹس کی فون […]

فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فلپائن میں تباہ کن سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ (مقامی نام ’اُوان‘) کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مشرقی اور شمالی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شب مرکزی جزیرے لوزون کے صوبہ اورورا میں ٹکرانے کا امکان ہے۔ غیر […]

روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ، 3 افراد ہلاک، توانائی تنصیبات شدید متاثر

روس نے ہفتے کو یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کی شدید بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ تین مختلف علاقوں میں اہم توانائی ڈھانچے کو بھاری نقصان پہنچا۔ یوکرینی حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بنیادی طور پر بجلی اور گیس کی […]