یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا

یورپی یونین نے کے وزرائے خرجہ کے ایک اہم اجلاس میں ایران کی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے کہا کہ اس معاملے میں فیصلہ کن پیش رفت ہوچکی ہے۔

اُن کے بقول جو ریاست اپنے شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر طاقت استعمال کرے اسے عالمی سطح پر اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔

اس فیصلے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک قانونی اور تکنیکی مراحل مکمل کرکے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

جس کے تحت پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ اثاثوں، مالی سرگرمیوں اور سفری معاملات پر سخت پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے اس اقدام پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں کی پیروی کے مترادف ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا کہ یورپ اس فیصلے کے ذریعے سنگین غلطی کا ارتکاب کر رہا ہے جس کے خطے اور دوطرفہ تعلقات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

 

 

Similar Posts