افریقی ملک گِنی میں فوجی حکومت کا خاتمہ، نئے صدر کا انتخاب

افریقی ملک گنی میں فوجی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔ فوجی بغاوت کی قیادت کرنے والے ماماڈی ڈومبویا صدارتی انتخاب جیت کر ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 86.72 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

گنی میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، فوجی حکومت کا تختہ الٹنے والے رہنما ماماڈی ڈومبویا ملک کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

انتخابات 28 جنوری کو منعقد ہوئے، جن میں ڈومبویا نے 86.72 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ماماڈی ڈومبویا اسپیشل فورسز کے سابق کمانڈر ہیں۔ انہوں نے 2021 میں اقتدار پر قبضہ کیا تھا اور اس وقت کے صدر الفا کونڈے کو معزول کر دیا تھا، جو 2010 سے عہدے پر فائز تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نتائج کو آٹھ دن کے اندر سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
منتخب ہونے کے بعد ماماڈی ڈومبویا آئندہ سات سال کے لیے گنی کے صدر رہیں گے، جبکہ مختلف شہروں میں ان کے حامیوں نے جشن منایا۔

Similar Posts