ایران کا اسرائیل پر 10واں بڑا حملہ، مزید 3 اسرائیلی ہلاک، تل ابیب میں سائرن، حیفہ و دیگر شہروں پر میزائلوں کی بارش

0 minutes, 0 seconds Read

ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا اور شدید حملہ کر دیا، جو حالیہ کشیدگی کے دوران دسویں بڑے حملے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حملے کے دوران تل ابیب میں سائرن گونج اٹھے، جبکہ اسرائیل کے کئی شہروں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق رات گئے ایران نے حیفہ اور تل ابیب کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرونز داغے۔ ان حملوں میں اب تک تین اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ تل ابیب میں دھماکوں کی آوازوں سے شہر لرز اٹھا، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے شہریوں کو ہدایت جاری کی کہ فوری طور پر بنکرز میں منتقل ہو جائیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

صدر ٹرمپ کی اسرائیل کو پھر تھپکی، ایران پر سخت تنقید

ایرانی جوابی کارروائی اسرائیل کی جانب سے تہران میں ایرانی سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت پر بمباری کے بعد کی گئی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اس بمباری کو اسرائیل کی بدحواسی اور اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیا ہے۔ ٹی وی چینل پر حملے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون ملازمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جس کے بعد ایرانی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بمباری اس وقت کی گئی جب لائیو نشریات جاری تھیں۔ بمباری سے چھت کا ملبہ اسٹوڈیو پر گرا اور دھویں سے پورا اسٹوڈیو بھر گیا، جس کے باعث اینکر کو نشریات چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ کچھ دیر کے تعطل کے بعد نشریات بحال کر دی گئیں۔ صحافی یونس شادلو نے حملے کا آنکھوں دیکھا حال سناتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر زیرِ زمین پناہ گاہ منتقل، اسرائیلی حملوں کے بعد تہران میں ہنگامی صورتحال

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ردعمل میں اعلان کیا کہ ’آج کی رات اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے‘، جس کے بعد ایرانی فورسز نے حیفہ اور دیگر اسرائیلی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں میزائل فائر کیے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے اس حملے کا دفاع کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایرانی ٹی وی کی عمارت دراصل ایرانی فوج کے استعمال میں تھی، تاہم عالمی مبصرین نے اسرائیلی مؤقف کو ”بچکانہ جواز“ قرار دیا ہے۔

Similar Posts