جنگ میں شدت: ایرانی ایف 14 تباہ، اسرائیل کا ایف 35 مار گرایا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی محاذ پر کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہو چکا ہے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران ائرپورٹ پر ڈرون حملے کے ذریعے ایران کے دو ایف-14 ٹام کیٹ جنگی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں مبینہ طور پر طیاروں کو جلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایک انتہائی ہدفی ڈرون حملے میں انجام دی گئی، جس میں وہ امریکی ساختہ طیارے تباہ کیے گئے جو ایران کو 1979 کے اسلامی انقلاب سے قبل فراہم کیے گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ طیارے ایرانی فضائی قوت کے اہم اثاثے تھے۔

ایران کا اسرائیل پر 10واں بڑا حملہ، مزید 3 اسرائیلی ہلاک، تل ابیب میں سائرن، حیفہ و دیگر شہروں پر میزائلوں کی بارش

دوسری جانب ایرانی افواج نے ایک بار پھر اسرائیلی فضائیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تبریز میں ائر ڈیفنس سسٹم نے اسرائیل کا ایک اور ایف-35 اسٹیلتھ طیارہ مار گرایا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں یہ چوتھا ایف-35 ہے جسے اس کے دفاعی نظام نے تباہ کیا ہے، اور ایرانی فضائی دفاع پوری طرح متحرک اور مؤثر ہے۔

ایران کے حملوں سے اسرائیل بوکھلا گیا، تہران پر پھر میزائل حملہ، سرکاری ٹی وی کی عمارت کو نشانہ بنایا

اسرائیل کو اندرونی محاذ پر بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ تل ابیب میں اسرائیلی ائر ڈیفنس سسٹم کی ناکامی کے باعث ایک میزائل اپنی ہی شہری آبادی پر گر گیا، جس کے بعد شہر میں سائرن بج اٹھے اور لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شہریوں کو پناہ گاہوں کی طرف دوڑتے اور چیختے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Similar Posts