چین نے امریکی دفاعی صنعت کو دھچکا دے دیا، 7 نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی

دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے۔ چین نے امریکا کے لیے سات نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ معدنیات جدید دفاعی ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور ہتھیاروں میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کے بغیر لڑاکا طیارے، آبدوزیں، میزائل، ریڈار سسٹمز […]

یمن میں بڑا امریکی حملہ، بندرگاہ تباہ، 38 افراد جاں بحق

یمن میں امریکہ نے بڑا فضائی حملہ کیا ہے جس میں 38 افراد جاں بحق جبکہ زخمیوں کی تعداد 102 ہوگئی۔ یمن کے حوثی باغیوں کے مطابق امریکہ نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ کو نشانہ بنایا جس کے بعد بندر گارہ پر آگ لگ گئی۔ رواں برس […]

امریکہ جانے والے برنر فون کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ برنر فون کیا ہیں؟

اگر آپ ایک بین الاقوامی مسافر ہیں اور امریکہ کا سفر کر رہے ہیں، یا امریکہ سے واپس آ رہے ہیں، تو آپ کے لیے ایک ”برنر فون“ رکھنا فائدے مند ہو سکتا ہے۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کے اہلکار مسافروں کے موبائل فونز اسکین کر رہے ہیں اور بعض […]

تین سوال اور امریکی ویزا ایک منٹ میں مسترد

ایک بھارتی نوجوان کا خواب کہ وہ امریکہ کا سیاحتی دورہ کرے، صرف 40 سیکنڈ میں ٹوٹ گیا، جب اُس کا ویزا ایمانداری سے دیے گئے جوابات کے بعد مسترد کر دیا گیا۔ نوجوان نے اپنی کہانی Reddit پر شیئر کی، تاکہ وہ یہ سمجھ سکے کہ اُس سے کیا غلطی ہوئی اور آئندہ وہ […]

پاکستان کے سیکیورٹی خدشات مسترد، افغانستان نے مہاجرین کیلئے سہولت مانگ لی

اسلامی اماراتِ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں پاکستان کے قائم مقام سفیر عبید الرحمٰن نظامانی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری کا عمل تیز ہو چکا ہے۔ ملاقات میں امیر خان متقی نے افغان مہاجرین کے ساتھ […]

فلسطین کی حمایت پر ٹرمپ کا معتبر ترین ہارورڈ یونیورسٹی پر وار

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی کے تقریباً 2.3 ارب ڈالر کے وفاقی فنڈز منجمد کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ یونیورسٹی کی جانب سے حکومتی مطالبات ماننے سے انکار کے بعد سامنے آیا، جن میں کیمپس پر سرگرم طلبہ کی فعالیت کو محدود کرنے اور ڈائیورسٹی، ایکویٹی […]

نہلے پر دہلا: چین نے مقناطیس سمیت ٹیکنالوجی کیلئے درکار کئی اہم دھاتوں کی برآمد روک دی

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت آ گئی ہے، اور اس بار چین نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت کیلئے ناگزیر نایاب دھاتوں، خاص طور پر مقناطیس اور دیگر اہم معدنیات کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، چینی حکومت نئی برآمدی […]

مسلمان مخالف وقف بل کے باعث پورا بھارت ہنگاموں کی لپیٹ میں، 3 ہلاکتیں 138 گرفتار

مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں نئے وقف ایکٹ کے خلاف جمعے کو نماز کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں اب تک تین افراد ہلاک اور 138 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک باپ بیٹا، ہرگوبند داس اور چندن داس شامل ہیں جنہیں ہفتے کے روز […]

امریکہ میں تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن اور قانونی حیثیت کا ثبوت ساتھ رکھنا لازمی قرار

امریکہ میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے لیے رجسٹریشن اور ہر وقت اپنی قانونی حیثیت کا ثبوت ساتھ رکھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ نیا قانون جمعہ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ یہ ضابطہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (DHS) اور امیگریشن سروس (USCIS) […]

میٹا کا چین سے گٹھ جوڑ، امریکا کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا: رپورٹ

میٹا کے چین کیساتھ گٹھ جوڑ کے معاملے پر فیس بک کی ایک سابق عالمی پالیسی کے ڈائریکٹر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سابق میٹا ایگزیکٹو نے امریکی سینیٹرز کے سامنے گواہی دی کہ کمپنی نے اپنے چین کے ساتھ کاروبار پر امریکی قومی سلامتی پر بڑھانے کو […]