غزہ کے جنوب میں ’القوات الشعبیہ‘ کے کمانڈر یاسر ابو شباب کی ہلاکت کے بعد اُن کے ممکنہ جانشین غسان الدہینی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کے بعد حماس کے خلاف لڑیں گے، تنظیم کو مکمل ختم کرنے تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی […]
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ غزہ میں حکومت نہیں کرنا چاہتے اور ٹیکنوکریٹک انتظام کی حمایت کرتے ہیں۔ مجوزہ ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے تمام ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے، اسرائیلی کی جانب سے ممکنہ سیٹ اپ کے عمل درآمد میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ عرب […]
روسی دارالحکومت ماسکو سے شام کے سابق انٹیلی جنس سربراہ کمال حسن اور بشارالاسد کے ارب پتی کزن رامی مخلوف ملک میں بغاوت بھڑکانے کے لیے شامی عسکری گروہوں کو فنڈنگ کر رہے ہیں۔ دونوں سابق طاقتور شخصیات نہ صرف مسلح گروہوں کی تشکیل میں مصروف ہیں بلکہ دونوں کے درمیان بشارالاسد دور کے آخری […]
یوکرین کے جنگ زدہ علاقے میں واقع چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی حفاظتی شیلڈ ڈرون حملے کے بعد اپنی بنیادی حفاظتی صلاحیت برقرار نہ رکھ سکی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایٹمی نگرانی کی ایجنسی آئی اے ای اے نے تصدیق کی ہے کہ حملے سے ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس کی ذمہ داری یوکرین نے روس […]
واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے یورپی سفارت کاروں کو بتایا کہ امریکا چاہتا ہے یورپ 2027 تک نیٹو کی زیادہ تر روایتی دفاعی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ ان ذمہ داریوں میں خفیہ معلومات سے لے کر میزائل تک ہر چیز شامل ہے۔ خبر رساں […]
بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری ایک بار پھر بحران کا شکار ہے، اور انڈیگو کے حالیہ مسائل نے ایک بار پھر یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ 1991 کی لبرلائزیشن کے بعد آخر کیوں بھارت دنیا کا سب سے بڑا ایئرلائنز قبرستان بن گیا۔ گزشتہ تین دہائیوں میں کم از کم دو درجن نجی […]
بھارت کے بڑے ایئرپورٹس پر جمعے کو شدید افراتفری دیکھنے میں آئی جب ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو کی پروازوں میں وسیع پیمانے پر تعطل اور منسوخی کے باعث مسافر مشکلات کا شکار رہے۔ یہ بحران عملے اور پائلٹس کے کام کے اوقات محدود کرنے سے متعلق نئی پابندیوں کے نفاذ کے بعد […]
امریکی انتباہ کے باوجود بھارت اور روس نے اپنی اسٹریٹجک قربت مزید واضح کر دی۔ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر تک بڑھانے اور بھارت میں سب سے بڑے ایٹمی پاور پلانٹ کے آغاز کا اعلان کیا، جبکہ دونوں ممالک نے نئی ویزہ سہولتوں اور 2030 تک […]
امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ کر کے چار افراد ہلاک کر دیے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی کی […]
امریکا کی سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نویم نےکہا ہے کہ امریکا اپنے سفری پابندی پروگرام میں مزید 30 سے زائد ممالک کو شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رائٹرز کے مطابق کرسٹی نویم نے جمعرات کو فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مختلف ممالک کا جائزہ […]