مائگرین اور اسٹروک: نئی دہلی کی زہریلی ہوا دماغ کو شدید نقصان پہنچانے لگی

دھند میں لپٹی دہلی کی صبحیں اب صرف سانس کے لیے خطرہ نہیں رہیں بلکہ یہ ذہن و دماغ کے لیے بھی زہر بن چکی ہیں۔ فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی شدت نہ صرف پھیپھڑوں اور دل پر اثر انداز ہو رہی ہے بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ […]

امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کررہا، امریکی وزیر توانائی

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکا فی الحال جوہری دھماکوں کے تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کررہا ہے۔ امریکی نیوز چینل فاکس نیوز کو انٹڑویو میں امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے تجربات دھماکوں پر مشتمل نہیں ہوں گے، یہ تجربات سسٹم ٹیسٹ ہیں، جوہری دھماکے […]

ٹرمپ کا جوہری تجربات کا اعلان پاکستان کے لیے خطرہ یا موقع؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو 33 سال بعد اپنے جوہری اثاثے جانچنے کے لیے نئے نیوکلیئر ٹیسٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے اس اعلان نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ جس کے بعد روس نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نئے نیوکلیئر ٹیسٹ کرتا ہے تو […]

پاکستان چھپ کر زیر زمین ایٹمی تجربے کر رہا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ ساتھ پاکستان اور چین بھی جوہری تجربے کر رہے ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے پینٹاگون کو ہدایت دی ہے کہ امریکی جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کیے جائیں۔ امریکی صدر نے یہ بات امریکی ٹی وی پروگرام “سکسٹی منٹس“ […]

حماس کے حملے دوبارہ شروع ہونے کا خوف، اسرائیلی شہری اپنے گھروں کو واپس جانے سے انکاری

دو سال قبل فلسطینی گروپ حماس کے حملے کے بعد جنوبی اسرائیل کے کیبوتز نہال عوز کو خالی کرنے والے درجنوں شہری اب بھی خوف کا شکار ہیں اور اپنے گھروں کو واپس جانے سے ہچکچاہٹ کررہے ہیں ۔ اگرچہ گزشتہ ماہ جنگ بندی کے بعد علاقے میں کچھ سکون لوٹ آیا ہے، لیکن مقامی […]

کیا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایریکا کرک شادی کرنے والے ہیں؟

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور بزنس وومن ایریکا کرک کے گلے ملنے کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ صارفین کی جانب سے دونوں کے ممکنہ رشتے سے متعلق طرح طرح کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن […]

سوڈان میں باغیوں کے ہاتھوں الفاشر کی تباہی، ’متاثرہ افراد اپنا نام تک بھول گئے‘

سوڈان کے شہر الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد صرف چند ہزار افراد ہی قریبی پناہ گاہ تک پہنچ سکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد ابھی بھی خطرے میں ہیں۔ الفاشر کے اسپتالوں میں عام شہریوں کی 460 لاشیں موجود ہیں۔ ایک امدادی تنظیم نے بتایا ہے کہ شہر میں […]

کینیا میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 26 ہوگئیں

مغربی کینیا کی رِفٹ ویلی میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکومتی ترجمان آئیزک مواورا نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا جس کے بعد علاقے میں امدادی کارروائیاں فوری طور […]

بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والوں کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع فلوڈی میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرائی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مٹوڈا گاؤں کے قریب بھارت مالا ہائی وے […]

ایران کا جوہری تنصیبات مزید طاقت کے ساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دوبارہ جوہری تنصیبات کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ایرانی صدر کی جانب سے ایران کے ایٹمی توانائی ادارے کے دورے کے موقع پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے۔ انہوں […]