بھارت: پوجا سے واپس لوٹنے والوں کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع فلوڈی میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ مٹوڈا گاؤں کے قریب بھارت مالا ہائی وے پر پیش آیا، جو ریاستی دارالحکومت جے پور سے تقریباً 400 کلومیٹر دور واقع ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد جودھپور کے سورساگر علاقے کے رہائشی تھے جو پوجا کرنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔


AAJ News Whatsapp

راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ راجستھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ، فلوڈی کے مٹوڈا علاقے میں پیش آنے والا یہ سڑک حادثہ انتہائی المناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو تمام زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

Similar Posts