ٹی ایل پی پرتشدد احتجاج؛ منتظمین کی نشاندہی کرلی گئی، مشتعل عناصر کی فہرست بھی تیار

ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کرنے کے بعد تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار کر لی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیا، ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔ جیو فینسنگ سے مرکزی کردار سامنے آگئے جبکہ کال […]

کراچی: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے سے خارج

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے سے خارج کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت […]

دنیا بھارت کو سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ […]

مودی راج میں دلت افسر کی خودکشی نے بھارت کا ’مکروہ چہرہ‘ بے نقاب کردیا

نئی دہلی: بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے دور میں ذات پات پر مبنی تعصب اور دلت مخالف رویوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کے خلاف ادارہ جاتی امتیاز نے بھارتی جمہوریت اور آئین کے دعوؤں کو سخت چیلنج کر دیا ہے۔ چندی گڑھ میں دلت آئی پی […]

پاکستان میں معدنیات کی ترقی اور مالیاتی صنعت کا کردار

امریکی صدر کے دفتر اوول آفس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی معدنیات کے نمونوں کے ساتھ سامنے آنے والی تصویر کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ میں جو صف ماتم بچھی ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ معدنیات کے شعبے کی ترقی سے پاکستان […]

چین سے تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور، ٹرمپ نے بڑی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس فیصلے کی ممکنہ وجہ چین کی جانب سے امریکی سویابین کی خریداری بند کرنا بتائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری ایک بیان […]

’میرے بال!‘: ٹرمپ میگزین کے کَور پر اپنی تصویر دیکھ کر غصے میں آگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ’ٹائم میگزین‘ پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میگزین کے حالیہ سرورق پر شائع شدہ تصویر ان کے لیے انتہائی غیرمناسب اور ناقابل برداشت ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ جہاں تک میگزین کے ساتھ شائع […]

’ہتھیار ڈالیں ورنہ طاقت سے غیر مسلح کریں گے‘، ٹرمپ کی حماس کو ایک بار پھر دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فلسطینی تنظیم حماس کو غیر مسلح ہونے کی سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس نے ان کے امن معاہدے پر عمل درآمد نہ کیا تو امریکا ”فوری اور ممکنہ طور پر طاقت کے ذریعے“ اقدامات کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق منگل کو امریکی صدر […]

امریکی میڈیا کا پینٹاگون کی پابندیاں ماننے سے انکار

امریکی میڈیا اداروں نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر لگائی گئی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات آزاد صحافت کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور وہ اس دباؤ کے باوجود امریکی فوج کی کوریج جاری رکھیں گے۔ سی این این، اے بی سی، سی بی ایس، […]

بھارتی نژاد تجزیہ کار امریکا میں گرفتار، خفیہ دستاویزات برآمد

ایک معروف امریکی تجزیہ کار، جو بھارت اور جنوبی ایشیا کے امور پر طویل عرصے سے مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے، کو خفیہ دستاویزات رکھنے اور چینی حکام سے ملاقاتیں کرنے کے الزام میں امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق عدالت کے دستاویزات کی تفصیلات کے مطابق، 64 […]