کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چہل قدمی؛ مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ ٹوٹ گئی، سر پر چوٹیں

کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر چہل قدمی کے دوران فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ میں فریکچر آگیا۔ لیجنڈ مصطفیٰ قریشی نے 700 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کے متعدد ڈائیلاگز اب بھی زبان زد عام ہیں۔ انھوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک حادثے کے بارے میں […]

پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ

پاکستان اور ترکی کی  سرکاری کمپنیاں مل کر پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس تلاش کریں گی اور اس حوالے سے فارم آؤٹ ایگریمنٹ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے مابین ہوا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شیئر ہولڈرز کو خط کے ذریعے اہم پیش رفت سے آگاہ کردیا، جس […]

آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت کے حوالے سے آوٹ لک رپورٹ جاری

بین الاقوامی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش گوئی کی گئی ہے۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد اور2026 میں 4.3 فیصد تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ […]

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ

سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف پہلا گول کر دیا گیا۔ پاکستان کے حنان شاہد نے ٹیم کو برتری دلائی۔ واضح رہے گزشہ ماہ ہونےو الے ایشیا […]

خیبرپختونخوا؛ خواجہ سراؤں کا بھتہ نہ دینے پر ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر ضلع بدری کے الزامات

خیبرپختونخوا کے خواجہ سراؤں نے پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر ضلع بدر کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور کہا ہے کہ آئے روز بھتے کے لیے کالز آرہی ہیں جبکہ بھتہ نہ دینے پر اب تک 195 خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ […]

اڈیالہ جیل کے قیدی کی عمران خان کو ملنے والی سہولیات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اڈیالہ جیل میں سزا کاٹنے والی ایک قیدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والی قیدی محمد عرفان نے مؤقف اپنایا ہے کہ302 کے مقدمے میں […]

سپریم کورٹ آئینی بینچ: گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کیخلاف سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیا۔ درخواست گزار محمد رزاق اور دولت کریم کے […]

رابطہ عالم اسلامی مسلم اُمہ کے اتحاد، دانائی اور رہنمائی کی علامت ہے، وزیر مذہبی امور

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی مسلم اُمہ کے اتحاد، دانائی، اور رہنمائی کی علامت ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ ہمیشہ اعتدال، مکالمے اور باہمی تعاون کے فروغ میں پیش پیش رہی ہے۔ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب […]