پریس کلب کے باہر سے گرفتاریوں پر وکلا کی اسلام آباد میں جزوی ہڑتال

پولیس کی جانب سے پریس کلب کے باہر وکلا کی گرفتاری کے معاملے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ آج اسلام آباد کچہری میں وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے ، جب کہ بعض وکلا عدالتوں میں پیش بھی ہو رہے ہیں۔ بار ایسوسی ایشن […]

بھارت چہیتے میچ ریفری پائی کرافٹ کو سر آنکھوں پر بٹھانے لگا

بھارت اپنے چہیتے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو سر آنکھوں پر بٹھانے لگا۔ ایشیا کپ کے دوران تنازع کا باعث بننے والے پائی کرافٹ ہی گزشتہ روز احمد آباد میں شروع ہونے والے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے میچ ریفری ہیں۔  ٹاس کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ […]

کاپوریٹو فارمنگ کے ذریعے دیہی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات

وفاقی حکومت نے کاپوریٹو فارمنگ کے ذریعے دیہی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ، رانا تنویر حسین نے کاپوریٹو فارمنگ اور مارکیٹنگ کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی اصلاحات […]

راولپنڈی؛ بہن کو 4ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے والا بھائی گرفتار

تھانہ صدر بیرونی کے علاقے گلشن آباد میں بہن کو مسلسل 4 ماہ تک مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور حاملہ کرنے پر بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ بھائی چار ماہ تک 15 سالہ ہمشیرہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بہن کے حاملہ ہونے پر حقیقت سامنے […]

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

عمران خان  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ […]

این ایل سی کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلیے تحفہ، انگور اڈہ ٹرمینل ریکارڈ مدت میں مکمل

این ایل سی نے جنوبی وزیرستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ دیتے ہوئے انگور اڈہ ٹرمینل 30 دن کی  ریکارڈ مدت میں مکمل کرلیا۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی جنوبی وزیرستان کے سرحدی مقام انگور اڈہ پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر مکمل کی گئی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے مقامی قبائل کے دیرینہ مطالبے پر […]

بھارتی کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے اپنے کھلاڑیوں کو ’اچھے بچے‘ قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہمارے پلیئرز نے ایشیا کپ کے دوران پورے وقار کے ساتھ کرکٹ کھیلی، کسی قسم کا کوئی اشارہ کیا نہ ہی فقرے بازی کی، پاکستانی پلیئرز نے نازیبا باتیں کیں جوکہ مجھے کھلاڑی […]

کراچی میں پارکنگ تنازع؛ حکومت کریں لیکن کام تو کسی قانون کے تحت کریں، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے پارکنگ تنازع سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کریں لیکن کام تو کسی قانون کے تحت کریں۔ نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کی مختلف برانچز سے چارجڈ پارکنگ کی وصولی کے تنازع سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے  درخواست گزار کو کیس واپس لینے کے لیے مہلت دیدی۔ دورانِ […]

بگ باس فاتح منور فاروقی کو قتل کرنے کی سازش ناکام، گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز گرفتار

دہلی پولیس نے معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریئلٹی شو بگ باس کے فاتح منور فاروقی کو قتل کرنے کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ پولیس نے ایک مسلح جھڑپ کے دوران گولڈی برار گینگ کے دو شوٹرز کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں خاص طور پر منور فاروقی کو قتل کرنے […]

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی کے حمایت یافتہ 7 دہشت گردوں کا ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے […]