پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز PK-300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز تاحال نہ جاسکی۔ پرواز کے مسافر لاونج میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گراونڈ اسٹاف کی جانب سے روانگی کے وقت کے بارے […]

پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے سے بھارت کیوں پریشان ہے؟

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔ معروف جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اور یوریشیا گروپ کے صدر ایان برَیمر کا کہنا ہے کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ معاہدہ بھارت کی زندگی بدل دے گا‘۔ ایان برَیمر نے بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے […]

پرتگال بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے پر تیار، برازیل اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت چلا گیا

پرتگال نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پرتگال کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 21 ستمبر کو فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ پرتگالی وزیرِ خارجہ نے رواں ہفتے کہا تھا کہ ان کا ملک فلسطینی ریاست کو […]

ٹرمپ نے امریکی بزنس ویزے کی فیس بڑھا دی، بھارتی کمپنیوں کے اسٹاک گر گئے

امریکا میں بزنس ویزے کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزے کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایچ ون بی ویزے کی فیس ایک لاکھ امریکی ڈالرز کی جائے گی۔ یہ رقم تقریباً پاکستانی تین کروڑ روپے بنتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی […]

طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی

افغانستان میں انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد اب طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ کتابیں شرعی اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں تقریباً 140 ایسی کتابیں بھی شامل ہیں جو خواتین مصنفات نے تحریرکی ہیں، طالبان حکام کے […]

چین کے ساتھ روس، یوکرین اور غزہ کے معاملات پر بات چیت جاری ہے، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ روس، یوکرین اور غزہ کے معاملات پر بات چیت جاری ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ چین کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر بہت سخت کنٹرول کیا جائے گا اور اس حوالے سے چینی صدر کی جانب […]

US plans $6.4b in weapons sales to Israel

The Trump administration is seeking congressional approval to sell Israel $6.4 billion in support equipment and weapons including attack helicopters and troop carriers, people familiar with the matter said on Friday. Israel’s military said it had expanded operations in Gaza City on Friday and bombarded Hamas infrastructure, while displaced Palestinians traumatized by the advance said […]

عمان کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان کی پاکستانی نژاد کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر وائرل

ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید شکار ہوئے تھے۔ تاہم اب بھارتی کپتان کی ایک پاکستانی نژاد عمان کے کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارت اور عمان کے درمیان گزشتہ روز […]

پاکستان بیس بال ٹیم کی ورلڈ رینکنگ میں ترقی

پاکستان کی مینز بیس بال ٹیم کی ورلڈ رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم نے تین درجے ترقی پاکر ارجنٹینا اور بیلجیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گوام کے ساتھ مشترکہ طور پر 32ویں پوزیشن حاصل کرلی۔ ارجنٹینا کی ٹیم ایک درجے تنزلی سے 34ویں اور بیلجیم کی ٹیم دو درجے […]