ایک وزیراعلیٰ کو بیرئیر لگاکر روکا جارہا ہے، کیا کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ لوگ کیا دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ کے پی پاکستان کا حصہ نہیں؟ خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے میں وہاں کا وزیراعلیٰ ہوں۔ یہ بات انہوں نے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر […]

حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم

پاکستانی اداکارہ حرا سومرو اپنی باکمال کارکردگی اور بے تکلف مزاج کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ حرا اکثر اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی ہیں، چاہے اس پر تنقید ہی کیوں نہ ہو۔ تاہم اس بار ان کے تازہ اقدام نے انہیں سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کا سامنا کروا دیا ہے۔ تیرے بن […]

فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک سزا ہوئی اور کوئی چیز سامنے آئے تو اس پر بھی سزا ہو […]

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سماجی خطرات میں گھرے تین معصوم بچوں کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے سماجی خطرات میں گھرے ہوئے تین معصوم بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر ملیر میں واقع شیلٹر ہوم منتقل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے چوتھے بچے کی تلاش جاری ہے جس  کی عمر 10 سال ہے اور انہیں ان کے والد نے پیسوں کے […]

ہیری بروک کا دی ہنڈریڈ میں 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاہدہ

آئندہ برس دی ہنڈریڈ میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈز کا ریکارڈ معاوضہ ملنے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے سرمایہ کاروں کی آمد کے بعد فرنچائزز نے ریٹینشن اور براہ راست سائننگ کے معاملات تیزی سے نمٹانا شروع کردیے ہیں جس سے ٹورنامنٹ کی مالی حیثیت میں واضح […]

میانمار فوج کا اسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے

میانمار کی مغربی ریاست راکھین میں حکمران فوجی جنتا کے فضائی حملے نے ایک بڑے سرکاری اسپتال کو نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین، امدادی کارکن اور باغی گروپ اراکان آرمی کے ترجمان کے مطابق فضائی بمباری بدھ کی رات […]

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے تین کمسن بچوں کو تحویل میں لے کر ملیر شیلٹر ہوم منتقل کردیا

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے خطرات میں گھرے تین کمسن بچوں کو تحویل میں لے کر ملیر میں شیلٹر ہوم منتقل کردیا، اسی گھرانے کے 10 سالہ چوتھے بچے کی تلاش جاری ہے جسے والد نے پیسوں کے عوض کالا پل کے قریب بھیک مانگنے والوں کے حوالے کردیا۔ مذکورہ چاروں بچوں کا تعلق گھوٹکی کے […]

پی ٹی آئی کے آئین تبدیلی اور مزید انڑا پارٹی الیکشن کے ارادے، بانی رہنما کا شدید ردعمل

پی ٹی آئی کی جانب سے آئین میں تبدیلی اور ایک اور انڑا پارٹی الیکشن کرانے کے ارادے پر پارٹی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے شدید ردعمل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے بنیادی آئینی حقوق […]

اندر کون ہے نکلو باہر! ٹرمپ کی جہاز کے بیت الخلا کے دروازے پر مزاحیہ انداز میں دستک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایئرفورس ون طیارے میں دوران پرواز میڈیا سے بات چیت کے دوران واش روم کا دروازہ اچانک کھل گیا۔ امریکی اخبار فاکس نیوز کے مطابق ایئر فورس ون پر بدھ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک مزاحیہ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے […]

میانمار فوج کا رخائن کے اسپتال پر فضائی حملہ، 31 افراد ہلاک

میانمار کی فوج نے اپنی ریاست کے ایک اسپتال پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریسکیو اہلکارکارکن وائی ہن آنگ نے بتایا کہ میانمار فوج نے مغربی ریاست رخائن کے شہر مروک اُو کے اسپتال پر  رات گئے فضائی حملہ کیا […]