اسرائیل کا اپنی فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو تباہ کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں حماس کی تمام سرنگوں کو تباہ اور نابود کر دیں۔ اسرائیلی اخبار ییدیوتھ آہرونتھ کے مطابق، کاٹز نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر سرنگیں نہ ہوں تو حماس نہیں ہو گی۔ علاوہ ازیں […]

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزیر قانون کی27ویں ترمیم سے متعلق کابینہ کو بریفنگ

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہبازشریف وڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اجلاس میں خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، رانا مبشر، عون چوہدری ، ڈاکٹر […]

مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے نکاح پڑھایا، ویڈیو ‏وائرل

کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ماضی میں اپنے کچھ بیانات اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والی ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ […]

جڑواں شہروں میں گندم اور آٹے کے بحران کا آغاز

جڑواں شہروں میں گندم اور آٹا کا بحران پیدا ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرپرست اعلی  ایسوسی ایشن شیخ طارق، چئیرمین ریاض اللہ اور رضا احمد شاہ نے 10 نومبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹا کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ فلور ملز کو گندم کی ترسیل […]

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر آیا، جس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، […]

پاکستان اور جرمنی کے درمیان مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

پاکستان نے جرمنی کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پائیدار ترقی اور گرین انویسٹمنٹ کے نئے مواقع میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان اورجرمنی کے درمیان ماحولیاتی و توانائی شراکت داری میں توسیع ہوئی ہے جبکہ جرمنی کی جانب سے پاکستان […]

’ہر گلی میں 50-60 کُچلی کٹی لاشیں‘: الفاشر میں جاری درندگی کی کہانی

الفاشر میں باغیوں اور فوج کی جو درندگی جاری ہے، اُس کا تصور بھی دل دہلا دیتا ہے، وہاں سے بچ کر آنے والے لوگوں کی کہانی سننے والوں کے کانوں میں مسلسل گونجتی ہے۔ سڑکوں پر مسلح گاڑیاں لوگوں کو گھیر کر مسلسل گولیاں برساتی ہیں، کچھ فوراً موت کے منہ میں چلے گئے […]

امریکی انٹیلی جنس کا انکشاف: اسرائیلی فوجی وکلا نے خود جنگی جرائم کے شواہد تسلیم کیے، امریکا نے نظرانداز کردیا

امریکی انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اپنے قانونی ماہرین نے گزشتہ سال خبردار کیا تھا کہ ایسے شواہد موجود ہیں جو غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ یہ ثبوت اُن کارروائیوں کے بارے میں ہیں جو امریکی ہتھیاروں […]

اسرائیلی سفیر کے قتل کا ایرانی منصوبہ ناکام بنا دیا گیا: امریکی حکام

امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے میکسیکو میں اسرائیل کی سفیر عینات کرانز نائیگر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم یہ سازش ناکام بنا دی گئی ہے اور فی الحال کوئی خطرہ موجود نہیں۔ دوسری جانب میکسیکو کی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے اس مبینہ حملے […]

امریکا جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں جنوبی افریقا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں امریکا کا کوئی بھی سرکاری نمائندہ شرکت نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ جنوبی افریقامیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور سفید فام آبادکاروں، […]