وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہبازشریف وڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، اجلاس میں خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، رانا مبشر، عون چوہدری ، ڈاکٹر شہزرہ منصب، ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ ، ملک رشید احمد شریک ہیں۔
اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔
اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی اجلاس کو بریفنگ دینگے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔