غزہ میں مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں وصول، مجموعی تعداد 285 ہو گئی

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے نصر اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ اسے امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت مزید 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس معاہدے کے […]

27ویں آئینی ترمیم؛ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام سات بجے ہوگا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا جس ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور ہوگا۔ اجلاس کی صدرارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اجلاس میں مجوزہ 27ویں […]

آئی سی سی ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ممبرز پاک بھارت بورڈز میں سیز فائر کے خواہاں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی میٹنگز کا گزشتہ روز دبئی میں آغاز ہوگیا، پہلے دن چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ میٹنگز کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں ہونے والی کشیدگی کا معاملہ […]

لاہور کو اسموگ فری بنانے کیلیے سخت اقدامات، ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

صوبائی دارالحکومت کو اسموگ فری بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے سخت اقدامات اور ایکشن پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی […]

کرک میں  سکیورٹی فورسز کا مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر مارا گیا

کرک میں  سکیورٹی فورسز کے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر  ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا، ضلعی پولیس اور سویلین انٹیلیجنس ادارے نے کرک کے علاقے امبیری کلہ میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کیا، جس میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر جہنم واصل ہوگیا۔ 4 […]

لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ کراچی میں اتار لیا گیا

لاہور سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دورانِ پرواز جہاز سے ایک پرندہ ٹکرایا، جس سے طیارے کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت کراچی […]

پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہی کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت جمع کروا دی گئی۔ عدالت نے پرویز الہی کی ایک روزہ  حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کر لیا۔ اینٹی کرپشن عدالت […]

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز پریکٹس کے بجائے آرام کرنے کو ترجیح دی جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے ایک گھنٹے کا آپشنل ٹریننگ سیشن رکھا تھا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فارغ اوقات میں تفریح کے لیے ٹینس کھیلا۔ بابر […]

نان بائیوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہری شدید پریشانی میں مبتلا

مہنگا آٹا، میدہ اور بھاری چالان کے خلاف نان بائیوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، جس سے شہر بھر کے تمام چھوٹے بڑے تندور مکمل طور پر بند رہے۔ شہری نان، روغنی نان اور پراٹھے نہ ملنے کے باعث ناشتہ کیے بغیر دفاتر اور اسکول روانہ ہوئے، جبکہ چھوٹے ہوٹلوں اور ریڑھی بانوں […]

میکسیکو کی صدر کے ساتھ نامعلوم شخص کی نازیبا حرکت

خواتین کے تحفظ کی بحث ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، میکسیکو میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ ملک کی خاتون صدر بھی محفوظ نہ رہ سکیں اور خواتین کے تحفظ کا مسئلہ ایک بار پھر قومی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ واقعہ تاریخی مرکز ی علاقے میں پیش آیا، جب صدر […]