ارمغان نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے سے نام نکالنے کیلئے درخواست جمع کرادی

مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے سے نام نکالنے کیلئے درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرادی۔ ملزم نے درخواست اپنے وکیل خرم عباس اعوان کے توسط سے جمع کرائی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 2025 میں درج مقدمے میں 2018 […]

بھارت کا آئی سی سی میٹنگز کو بھی متنازع بنانے کا پلان

بھارت نے آئی سی سی میٹنگز کو بھی متنازع بنانے کا پلان بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے متعصبانہ رویے سے پورے ایشیا کپ کو متنازع بنائے رکھا۔ بھارتی ٹیم نے ایونٹ کے آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی […]

تاج حیدر پل عوام کے لیے کھول دیا گیا، کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا، شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ  آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس پل سے کورنگی کے لوگوں کو […]

وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل اور ایرانی ہم منصب سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی  کونسل کے سیکرٹری  علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقات کی۔ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،  ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور […]

پنجاب میں معدنیات و کان کنی کیلیے نیا قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کے لیے نیا جامع قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے تحت کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کروایا جائے گا۔ […]

مودی نے ٹرمپ سے بچنے کے لیے آسیان سمٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا، بلومبرگ کا بڑا دعویٰ

کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر […]

نیوزی لینڈ کی 17 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں فتح

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 12 اور ہوم گراؤنڈ پر 17 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو انگلش بیٹنگ لائن پھر ناکام ہوگئی۔ انگلینڈ کی ٹیم 40 اوورز بھی […]

جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو وباء سے 6افراد کی ہلاکت، وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر […]

ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی سندھ بار کونسل کے انتخابات میں شرکت کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ضیا الحسن لنجار […]

پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر کی پنشن تاحال ادا نہ ہوسکی

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 16 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر مہینے کی پنشن تاحال ادا نہیں کی جاسکی۔ پنشن کی عدم ادائیگی سے ریٹائرڈ ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صدر سید طاہر حسین کے مطابق بارہا کمپنی سیکریٹری اور چیف فنانس […]