وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کور کمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل عمر احمد بخاری سے ون آن ون اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سہیل آفریدی نے بطور وزیراعلیٰ کورکمانڈر پشاور سے ون آن ون ملاقات کی جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبے […]

کراچی: ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دو افراد زخمی

شیر شاہ گلبائی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی کی شناخت 28 […]

دنیا کے معمر ترین حکمراں؛ 92 سالہ پال بیا مسلسل آٹھویں مرتبہ کیمرون کے صدر منتخب

کیمرون کے 92 سالہ پال بیا نے 53.66 فیصد ووٹ حاصل کرکے ایک بار پھر صدارتی انتخاب کا معرکہ جیت لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے سابق اتحادی عیسیٰ چیروما بکاری صرف 35.19 فیصد ووٹ لے پائے۔ اس طرح پال بیا مسلسل آٹھویں بار واضح اکثریت سے جیت گئے۔ کیمرون میں صدارتی انتخاب 12 اکتوبر کو […]

ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کی گرفتاری ظاہر کردی

ایف ائی اے نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت چار لاپتہ افسران کی گرفتاری ظاہر کردی۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چوہدری سرفراز سمیت دیگر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ چوہدری سرفراز سمیت این سی سی ائی اے کے […]

پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 16 رنز سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 16 رنز سے شکست دے دی۔ چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان شائے ہوپ 46 […]

جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلیے مقرر

 جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز نیوز کے مطابق اسلام آباد بار کونسل نے کیس کے ریکارڈ فراہمی کی  متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے جس کو کل سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن […]

گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے پشاور سے پی آئی اے کی کراچی اور خلیجی ممالک کیلیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری […]