جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلیے مقرر

 جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری سے متعلق متفرق درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز نیوز کے مطابق اسلام آباد بار کونسل نے کیس کے ریکارڈ فراہمی کی  متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے جس کو کل سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس نے متفرق درخواست مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

Similar Posts