اسلام آباد ہائی کورٹ نے ماہ مئی 2025 کے لیے ججز کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم مئی سے 31 مئی تک ہائی کورٹ کے سنگل اور ڈویژن بنچز نے مجموعی طور پر 1415 مقدمات نمٹائے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس 274 کیسز نمٹا کر سب سے آگے رہے۔ جسٹس محمد اعظم خان نے 181 کیسز نمٹا کر دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی 134 فیصل شدہ مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
پاکستانی حج مشن سر فہرست ، سعودی وزارت کا ایکسلینسی ایوارڈ
علاوہ ازیں، جسٹس سرفراز ڈوگر نے 83، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 59، جسٹس بابر ستار نے 71، جسٹس اعجاز اسحاق نے 52، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 65، جسٹس ثمّن رفعت نے 71، جسٹس خادم حسین نے 80، اور جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے 113 مقدمات کے فیصلے سنائے۔
ناقص پراسیکیوشن اور تفتیش، قتل کا مجرم بری
رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے ججز نے مختلف نوعیت کے مقدمات پر تیزی سے فیصلے سناتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔