بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کے خلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل ہیں، وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آ گئے ہیں۔ سینئر بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی نے امیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھا دیا۔
سبرامنین سوامی نے کہا کہ امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کے متعدد الزامات ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، کیونکہ وہ جج امیت شاہ کے خلاف فیصلہ دینے والا تھا۔
سبرامنین سوامی نے کہا کہ امیت شاہ غنڈہ ہے، بی جے پی میں ایسے مزید مجرمانہ ذہنیت کے لوگ بھی موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امیت شاہ جیسے لوگوں نے طاقت کے بل پر ظلم اور کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔