اسپتال میں گھسنے والے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس کی فائرنگ، خاتون جاں بحق، 7 اہلکار گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

گلگت سٹی اسپتال میں پولیس کی کارروائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے دوران پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق اشتہاری منشیات فروش گرفتاری سے بچنے کے لیے سٹی اسپتال میں داخل ہوا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال میں گھس کر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے دوران گولی اسپتال میں موجود مریضہ کے ساتھ آئی خاتون کو لگی، جو موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون پانچ بچوں کی ماں تھی۔

رحیم یار خان میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

واقعے کے بعد پولیس نے مقابلے کے دوران مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تاہم اسپتال جیسے حساس مقام پر فائرنگ اور خاتون کی ہلاکت پر عوامی ردعمل کے بعد سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سرجانی تیسرٹائون میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ اور آئی جی گلگت بلتستان سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا یہ کیس ایک مثال بنایا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ممکن ہو۔

Similar Posts