پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

0 minutes, 0 seconds Read

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے پولیس نے استدعا کی کہ عدالت اس معاملے پر مناسب حکم جاری کرے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل رانا مدثر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پراسیکیوشن کو یہ ٹیسٹ دو سال بعد یاد آیا ہے، اس درخواست کا مقصد لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا ضمانتوں میں تاخیر پیدا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات میں پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی تھی، جس پر عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Similar Posts