عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر

0 minutes, 0 seconds Read

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کے لیے مقرر کردیے، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیے گئے۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 3 رکنی لارجر مقدمات کی سماعت کرے گا۔

مشال یوسفزئی کی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل ہے۔

آپ نے کس کے کہنے پر کاز لسٹ منسوخ کی؟ کیا آپ میری عدالت میں بارود رکھ کر اڑا دیتے؟ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بینچ تشکیل دے دیا

ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات عمران خان سے نہ کرانے کا انکشاف

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین کیس میں وکیل مشال یوسفزئی کی جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کیس کی کازلسٹ منسوخ ہونے پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کرلیا تھا۔

جسٹس سردار اسحٰق خان نے ریمارکس دیے کہ کیا ریاست جج کی مرضی کے بغیر کیس لارجر بینچ کو منتقل کرنے کی حمایت کرتی ہے؟ یہ کرنے کے بجائے آپ میری عدالت کی بنیادوں میں بارود رکھ کر اڑا دیتے، ریاست نے انا کی جنگ جیتنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو میرا یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

Similar Posts