بھارت میں ایک کیمرامین نے اہلیہ کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تیلگو سنیما (ٹولی وڈ) کے کیمرامین نے بیوی کے تشدد سے تنگ آکر خود کی جان لے لی۔
رپورٹ کے مطابق کیمرامین محمد نواز کی اہلیہ سویتا ریڈی تھاڈا سے 2020 میں شادی ہوئی تھی لیکن نواز شادی کے بعد اپنے بیوی کے رویے سے تنگ تھا۔
بھارت: اوڑیسہ یونیورسٹی میں نیپالی طالبہ کی خودکشی کے بعد حالات کشیدہ
نواز کی والدہ نے پولیس کو سویتا کی شکایت درج کرائی کہ نواز نے حیدر آباد میں اپنے گھر پر خودکشی کرلی ہے، جس کی ذمہ دار اس کی بیوی ہے۔
بھارتی گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش
والدہ کے مطابق سویتا اسے جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور بیٹے کو کئی کئی دن بھوکا رکھتی تھی، والدہ نے الزام عائدہ کیا کہ سویتا خاندانی جائیداد میں حصہ اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی۔
کیمرا مین کی والدہ نے پولیس کو مزید بتایا کہ خودکشی سے قبل بیٹے سے بات ہوئی تھی جس دوران اس نے بتایا کہ وہ اب اس طرح مزید زندہ نہیں رہ سکتا اس کی بیوی اسے مار دے گی جس کے بعد اس نے پیر کے روز خودکشی کرلی۔