مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے خریداروں پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 352,900 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے کے بعد 302,554 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 3,345 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی، سرمایہ کاروں کے غیر یقینی حالات میں سونے کی جانب رجحان، اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آیا ہے۔