ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ حکومت پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ حکومت پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے، یہ ترسیلات زر پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد زائد ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے، یہ گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 13.7 فیصد زیادہ ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، حکومت کے معاشی اقدامات اور اگلے مالی سال کے لیے عوام دوست بجٹ ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Similar Posts