کراچی کے علاقے ایرانی کیمپ میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس آپریشن کے دوران منشیات فروشوں کے متعدد ٹھکانے مسمار کیے اور کئی ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق اس آپریشن میں تین ڈی ایس پی، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام ایس ایچ اوز، 280 پولیس افسران اور اہلکاروں کے علاوہ 70 لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کارروائی علاقے میں مکمل طور پر جاری ہے اور پولیس نے اس ضمن میں مزید کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے۔