آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ بھی اسرائیل کی تازہ کارروائیوں کیخلاف پھٹ پڑے

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ بھی اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر تازہ حملوں اور 400 سے زائد افراد کی شہادت پر بول پڑے۔

رپورٹ کے مطابق عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ ایک روز میں 130 سے زائد بچوں کو مارا گیا، بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی معاہدے کو توڑا گیا۔

کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ تصور کریں اگر یہ سب مخالف کی طرف سے ہوتا تو کیسا ردعمل آتا، تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، یہ بچے بس تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔

غزہ میں قیامت صغریٰ : شوہر اور بچوں کی شہادت پر ماں کی دلخراش آہ و زاری

غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے سحری کے وقت امریکی ساختہ بموں سے وحشیانہ بم باری کی۔

وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 400 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

Similar Posts