پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

0 minutes, 0 seconds Read

آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

سابق کپتان ثنا میر لارڈرز کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخی روایت کا حصہ بن گئیں، ثنا میر نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوسرے روز روایتی گھنٹی بجائی۔

ثناء میر نے روایتی انداز میں گھنٹی بجا کر کھیل کے شروعات کا اعلان کیا، گھٹنی میچ کے آغاز سے 5 منٹ قبل بجائی جاتی ہے تاکہ کھلاڑی الرٹ ہوجائیں۔

واضح ہے کہ ثنا میر کو حال ہی میں آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ہال آف فیم میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے۔

Similar Posts