انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی پر ایران کے خلاف قرارداد منظور کرلی.
یہ قرارداد انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے منظور کی ہے، جس میں 19 ارکان نے اس کی حمایت میں، 3 نے مخالفت جبکہ 11 ممالک نے غیر جانبداری اختیار کی اور2 نے ووٹ ہی نہیں دیا۔
جمعرات کے روز منظور کی جانے والی اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
پاکستان کی ایٹمی تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی
کراچی میں پکوان سینٹر میں رینجرز یونیفارم پہنے ملزم کی لوٹ مار کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج
دفتر خارجہ کی پاکستانی نیوکلئیر ہتھیاروں سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ’بورڈ آف گورنرز اعلان کرتا ہے کہ سنہ 2019 سے ایران میں متعدد خفیہ مقامات پر غیر اعلانیہ جوہری سرگرمیوں کے بارے میں ایجنسی کے ساتھ مکمل اور بروقت تعاون فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ایران کی متعدد ناکامیاں، بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ حفاظتی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں کی عدم تعمیل ہے۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا تھا جس میں ایران کی جانب سے یورپی ممالک کے بیانات کو مسترد کیا گیا تھا۔