لاہور میں ایک اورمبینہ مقابلے میں دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے، اس بار بھی پولیس اہلکاروں کا بال بھی بیکا نہ ہوا۔ ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، پولیس کا وہی پرانا موقف۔
لاہور میں ایک اورمبینہ مقابلے میں دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے، اس بار بھی پولیس اہلکاروں کا بال بھی بیکا نہ ہوا۔ ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت طارق اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو ڈکیتی سمیت کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
مبینہ پولیس مقابلے میں 4 منشیات فروش ہلاک، ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق
صادق آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق، دونوں ملزمان کو اُن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اچانک ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دونوں زیرِ حراست ملزمان گولیوں کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ حملہ آور ساتھیوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔