اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، کئی جوہری سائنسدان مارے گئے، صہیونی میڈیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا ۔۔ تہران میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں ۔۔ ایرانی وزیردفاع کا کہنا ہے ۔۔ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔۔ خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں سے مقابلہ جاری ہے ۔

امام خمینی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔۔ ایراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے، ایران کے آرمی چیف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے ۔۔ حملے میں ایران کے کئی سینئر جوہری سیاستدان بھی مارے گئے ۔۔ ممکنہ طور پر ایرانی آرمی چیف آف اسٹاف مارے گئے۔

Similar Posts