ایران اسرائیل کشیدگی: پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسس منیجمنٹ سیل قائم

0 minutes, 0 seconds Read

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کی صورتحال کے تناظر میں ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی شہریوں اور زائرین کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ وزارت خارجہ میں کرائسس منیجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

نائب وزیراعظم کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہاں موجود پاکستانیوں کو مکمل سہولت اور معاونت فراہم کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں پاکستانی سفارت خانہ متعلقہ افراد سے مسلسل رابطے میں ہے۔

اس موقع پر ایران میں پاکستانی سفارت خانے کا ہنگامی رابطہ نمبر بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی پاکستانی کو ضرورت پڑنے پر فوری رسائی حاصل ہو سکے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حکومت ایران میں مقیم اپنے شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Similar Posts