اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نے اہداف کے حصول تک حملے جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہا کہ حملوں میں ایرانی ایٹمی تنصیبات، بلیسٹک میزائل پروگرام اور ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کے درجنوں ریڈار تباہ کر دیے ہیں، حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے، جارحیت سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نے دیوار گریہ پر حاضری دی۔
اسرائیل نے خطے کا امن غارت کردیا، عالمی قوانین پامال کر دیے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب میں ایران پر حملے اور آپریشن رائزنگ لاین کا اعلان کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملوں میں ایرانی مرکزی جوہری پروگرام اور ایٹمی ہتھیاروں کے مرکزی پروگرام بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کا ایرانی شہر تبریز، شیراز اور نطنز پر حملہ، ایئرپورٹ کے قریب دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے
حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم خود بھی محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے، عوام کو بھی بنکروں میں رہنے کی ہدایت دے دی۔ امریکی سفارتی عملہ بھی بنکرز میں منتقل ہوگیا۔
ایران پر جارحیت سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے مذہبی رسم کے طور پر دیوار گریہ میں نوٹ بھی لکھ کر رکھا۔ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر کہتے ہیں حملہ ناگزیر تھا۔
اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ائرپورٹس بند کردیے گئے ہیں، ریزرو فوجیوں کو بھی طلب کرلیا گیا۔ ایران پر حملے سے قبل اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے۔ خوفزدہ اسرائیلی شہریوں نے کھانے پینے کی اشیا جمع کرنا شروع کر دیں۔