ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسلام آباد، کے پی، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ اسلام آباد میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی، جبکہ مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے لگی س کے باعث موسم خوشگوار یو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تاہم لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

اسلام آباد اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ملکہ کوہسار مری میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بارش اور ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ویک اینڈ کے باعث مری میں سیاحوں کا رش بڑھنے لگا۔ گرمی کے ستائے سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، سیاحوں نے بھیگے موسم میں مال روڈ پر سیر سپاٹے کیے۔

مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب کے شہر پھالیہ میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ فیروزوالا میں بھی شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ شیخوپورہ شہر اور گردو نواح میں تیز ہوائیں چلیں جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لالیاں شہر اور گردونواح میں بھی تیز آندھی کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

Similar Posts