زیادہ کاربو ہائیڈریٹ کھانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read

اگر آپ کے کھانے زیادہ تر کاربز پر مشتمل ہوں، تو آپ کا جسم خاموشی سے الارم بجا سکتا ہے۔

اگر آپ نے حال ہی میں اپنے وزن، توانائی کی سطح یا موڈ میں تبدیلی محسوس کی ہے، تو شاید یہ آپ کے جسم کی طرف سے ایک نشانی ہو۔ یہاں پانچ اہم علامات ہیں جو آپ کے جسم کو زیادہ کاربز کھانے کے اثرات بتا سکتی ہیں۔

ایک قدرتی جادوئی مرکب، جو دل کی بیماری اور ذیابیطس کے خلاف ایک قدرتی ڈھال

آپ کو مسلسل بھوک لگتی ہے

اگر آپ ابھی کھا چکے ہیں اور پھر بھی کچھ کھانے کی تلاش میں ہیں، تو اس کا الزام کاربزپرڈالیں، خاص طور پر صاف شدہ کاربز جیسے سفید چاول یا روٹی۔

یہ تیزی سے ہضم ہوتے ہیں، خون میں شکر کی سطح کو بڑھا دیتے ہیں اور پھر جلدی سے کم ہو جاتے ہیں، جس سے آپ کا جسم دوبارہ بھوک محسوس کرتا ہے، چاہے آپ نے ابھی کھانا نہ کھایا ہو۔

دل کے مریضوں کے لیے خوشخبری: نئی دوا سے 12 ہفتوں میں دل کے دورے اور فالج کے خطرے سے بچاؤ ممکن!

توانائی میں کمی آتی ہے

کھانے کے بعد فوراً توانائی کی کمی ہوجانا یہ زیادہ کاربز کی کھانے کی علامات ہیں۔ جب خون میں شکر تیزی سے بڑھتی اور پھر گرتی ہے، تو آپ کا جسم سست ہو جاتا ہے، جس سے ذہنی تھکاوٹ اور نیند کی خواہش محسوس ہوتی ہے۔

وزن میں تیزی سےاضافہ

اگر آپ کے کپڑے تنگ ہو رہے ہیں اور وزن بڑھ رہا ہے، تو یہ اضافی کاربز کی وجہ ہو سکتی ہے۔ غیر استعمال شدہ کاربز چربی کی صورت میں ذخیرہ ہو جاتے ہیں، خاص طور پر جب آپ حرکت کم کرتے ہیں۔

’اوزیمپک‘ جیسی وزن گھٹانے والی دوائیں منہ کو کونسا طویل مدتی نقصان پہنچا رہی ہیں؟

آپ کا موڈ اتار چڑھاؤ کا شکار ہو رہا ہے

اگر آپ کا موڈ کبھی اچھا یا کبھی برا محسوس ہو رہا ہے اور آپ بے چین یا چڑچڑے ہو گئے ہیں، تو یہ زیادہ کاربز کی وجہ ہو سکتا ہے۔ پروسیس شدہ کاربز خون میں شکر کی سطح میں اتار چڑھاؤ پیدا کرتے ہیں، جس کا اثر آپ کے جذبات پر بھی پڑتا ہے۔

آپ کی جلد متاثر ہو رہی ہے

اگر آپ کی جلد پر چھائیاں بڑھ رہی ہیں، تو اس کا تعلق آپ کے غذائی عادات سے ہو سکتا ہے۔ زیادہ پروسیس شدہ کاربز اور میٹھے کھانے انسولین کی سطح بڑھا سکتے ہیں، جو جلد کی سوزش اور مہاسوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی خوراک میں تبدیلیاں آپ کے جسم کو بہتر محسوس کرائیں، تو صحت مند اور متوازن کھانے کے انتخاب آپ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

Similar Posts