آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، عطا تارڑ

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے۔ پروپیگنڈا کرنے والے ملک کا نقصان کرتے ہیں، نافرمانی کی کال پر عوام نے کبھی توجہ نہیں دی، آپ نے جتنا منع کیا اوور سیز پاکستانیوں نے اتنا ہی زرمبادلہ بھیجا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھرپور اور واضح موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے اور وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بھرپور ریلیف دیا گیا ہے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے کہ فتنہ ہندوستان کو جڑ سے ختم کریں گے، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ حکومت نے زمینداروں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا اور ٹیکس دینے والے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے عوام کا وقت ضائع کیا، خیبر پختونخوا میں 55 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کا برا حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب ٹوبیکومافیا بھی ٹیکس اداکرے گا، ٹوبیکومافیا کے خلاف بات کرنے کی کوئی ہمت نہیں کرتا، علی امین گنڈاپورکوکہتا ہوں آئیں ٹوبیکومافیا کولگام ڈالیں۔

بھارت میں مائیں بچوں کو کہیں گی سو جاؤ ورنہ پاکستان آ جائے گا ،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ کےپی بھی دل سے اتنا ہی قریب ہےجتناپنجاب ہے، پہلی دفعہ ملک کے مافیا کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ایف بی آر سے متعلق انقلابی اقدام کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ”اڑان پاکستان“ پروگرام صوبوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں اور ملک کی معیشت اب ٹیک آف کی پوزیشن میں ہے، اس میں اپوزیشن کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

بھارت کے وزیرِ خارجہ سے اب تک کوئی بات نہیں ہو رہی، وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ

انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف جس طرح پاکستان متحد ہوا ہے، اسی طرح ہمیں معیشت کے محاذ پر بھی متحد اور یک زبان ہونا ہوگا۔

عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ترسیلات زر بھیجنے سے روکنے کی کوشش کی، لیکن پاکستانیوں نے ان پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجیں۔

Similar Posts