ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ

0 minutes, 0 seconds Read

ایران نے اسرائیل کے خلاف بڑی فضائی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایک اور ایف 35 لڑاکا طیارہ مار گرایا، جس کے بعد گرائے گئے صہیونی طیاروں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ طیارے کا پائلٹ بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورس نے ایک اور اسرائیلی ایف-35 لڑاکا طیارہ کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی ملک کے مغربی فضائی حدود میں انجام دی گئی۔

ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے تصدیق کی ہے کہ فضائی دفاعی فورس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی طیارے کو نشانہ بنایا، جبکہ طیارے کا پائلٹ بھی زندہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار پائلٹ کو ایرانی فوج کے اسپیشل کمانڈوز نے تحویل میں لیا۔

ایران کے اندر اسرائیلی جاسوسی؟ یزد میں خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا

اس دعوے کے بعد ایران کے ہاتھوں گرائے جانے والے اسرائیلی ایف-35 طیاروں کی مجموعی تعداد تین ہو گئی ہے۔ ایران نے اسے دشمن کی فضائی برتری کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں یہ واقعہ عسکری توازن پر گہرے اثرات ڈال سکتا ہے، خصوصاً اس وقت جب دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف مسلسل حملوں اور جوابی حملوں میں مصروف ہیں۔

Similar Posts