’ایران کے ہر حصے پر حملے ہوں گے،‘ اسرائیلی جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی زیرصدارت جنگی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں اور دفاعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ ایران کے ہر حصے پر حملے کیے جائیں گے اور دشمن کو اس کے اقدامات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی زیر صدارت جنگی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ نیتن یاہو نے جنگی کابینہ سے کہا ایران کے خلاف جنگ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔ ہم ایران کے ہر حصے اور ہر ٹارگٹ پر حملہ کریں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کر دی۔

اسرائیلی فوج نے نیتن یاہو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تہران پر دو گھنٹے تک ستر طیاروں نے پروازیں کیں۔ چالیس اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایران کی جانب سے رات گئے ہونے والے حملے میں دو اسرائیلی شہری مارے گئے جبکہ بیس زخمی ہوئے۔ اب تک حملوں میں چھ شہری ہلاک اور پانچ سو زخمی ہوچکے ہیں۔

Similar Posts