امریکا کو دھمکی دینے والا ناکام ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں امریکی فوج کی دو سو پچاسویں ویں سالگرہ پر پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو دھمکی دینے والا ناکام ہوگا۔ ہمارے سپاہی کبھی نہیں ہارتے، ہم امریکا کے دفاع کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

امریکہ میں فوج کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر واشنگٹن میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی شرکت کی اور فوجی جوانوں سے خطاب کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ آج امریکہ نے دنیا کی تاریخ بدل دی ہے۔ انہوں نے امریکی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے جانوں کی قربانی دے کر امریکہ کو عظیم بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ہر جنگ میں قربانیاں دیں، خون بہایا، لیکن کبھی ہار نہیں مانی، ہمارے سپاہی کبھی نہیں ہارتے، ہمیشہ جیتتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے دفاع کے لیے پوری طرح سے تیار ہے اور دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور جو بھی امریکہ کو دھمکی دے گا، اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

پریڈ میں مختلف عسکری دستوں، جدید ہتھیاروں اور طیاروں کی نمائش کی گئی۔

Similar Posts